کالمسٹ برادری کی جانب سے حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عقیل خان

Aqeel Khan

Aqeel Khan

لاہور: کالمسٹ عقیل خان نے کالمسٹ برادری کی جانب سے جیو کے اینکر اور قلمکار حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملہ آزاد صحافت پر حملہ ہے ۔اس حملے میں ملوث لوگوں کوگرفتارکرنا چاہئے۔انہوں نے کہاحامد میراچھے صحافی ہیں لیکن تحقیقات کے بغیر کسی پر بھی الزام عائد کرنا درست نہیں ہے ۔چاہے اس حملے میں کوئی کالعدم تنظیم ہی کیوں نہ ملوث ہو۔ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور حملہ آوروں کو گرفتار ہونا چاہئے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ حامد میر کوجلد صحت یاب کرے اور لمبی زندگی دے۔انہوں نے مزید اپنے بیان میںکہا کہ حامد میر پر حملہ پورے پاکستان کی صحافت پر حملہ ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

اب مذمت سے کام نہیں چلے گا اب ایسے حملوں کو روکنا ہوگا۔حکومت پاکستان کو قلمکاروںکو حملوں سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنے چاہییں۔ حامد میر پر حملے کی کالمسٹ محمدعلی رانا، کالمسٹ ملک ساجد اعوان، کالمسٹ مرزا عارف رشید ،کالمسٹ حافظ جاوید الرحمن قصوری ،کالمسٹ عبدالرؤف چوہان، کالمسٹ حکیم کرامت علی اور کالمسٹ وسیم نذر چیف ایڈیٹر پاک نیوز لائیو نے بھی شدید مذمت کی اور ان پر حملہ کرنے والے لوگوں کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔