مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) موجودہ حکومت نے نئی نسل بالخصوص طالبعلموں کو جدید علمی تقاضوں سے روشناس کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے طلبا و طالبات کے لئے لیپ ٹاپ پروگرام، انڈوومنٹ فنڈ، بیرون ملک تعلیمی دورے، یکساں تعلیمی وظائف اور دانش سکول جیسے منصوبوں نے پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے جس کی اب دوسرے صوبے بھی تقلید کررہے ہیںـ
ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ورکن صوبائی اسمبلی محمد یعقوب ندیم سیٹھی مصطفی آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے تعلیم لازمی جزو ہے بالخصوص طالبات کا تعلیمی شعبے میں پیش قدمی کرنا ہم سب کے لئے حوصلہ افزاء ہے اسی لئے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے طالبات کو بھی لیپ ٹاپ سمیت دیگرتعلیمی سہولیات کی فراہمی میں ترجیح دی جارہی ہےـ
انہوں نے پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم انتہائی شفاف انداز میں حکومتی معاملات چلا رہی ہے جس کے باعث غیرملکی ادارے بھی حکومت پنجاب کی ہر طرح کی معاونت کر رہے ہیں۔