کراچی (جیوڈیسک) معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، رضا ربانی، سینئر وزیر نثار کھوڑو سمیت مختلف اہم سیاسی، سماجی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔
نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔