تین بڑی برادریوں نے بلدیاتی الیکشن میں مشتاق عامر کی حمائت کر دی

لاہور (امتیاز علی شاکر) سب سے بڑی رحمانی برادری، ملک برادری اور میئو برادری نے، سابق کونسلر اور اُمیدوار برائے چیرمین یوسی 242 کاہنہ لاہور مشتاق عامر کی حمائت کر دی۔ یہاں سے ماضی میں بھی ان تین برادیوں کے حمائت یافتہ اُمید اور ہی کامیاب ہوتے آ رہے ہیں۔

گزشتہ روز آصف رحمانی کی رہائش گاہ پر تمام برادریوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیٹھ بوٹا، حاجی بشارت علی رحمانی، حاجی اکرم رحمانی، ڈاکٹر محمد اکرام، اشفاق شاکر رحمانی، غلام مصطفی بھٹی، ملک طارق، ملک امانت، ملک رمضان، ہارون خاں میئو، محمد آصف میئو اور دیگر نے مل کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، یوسی 242 کے ٹوٹل ووٹ تقریبا 24006 ہیں جن میں آٹھ ہزار کے قریب رحمانی برادری ،3500 کے قریب میئو برادری اور 2000 ہزار کے قریب ملک برادری کے ووٹ ہیں۔

یہاں ماضی میں ووٹنگ آوٹ جو 40 سے 50 فیصد کے درمیان رہتا ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے تین بڑی برادیوں کی حمائت کے بعد مشتاق عامر مضبوط ترین اُمیدوار بن گئے ہیں۔