ریاض (جیوڈیسک) شیخ عبدالرحمان السدیس نے خطبہ حج میں دہشت گردی کو دنیا کا بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے امت مسلمہ کے نوجوانوں سے کہا ہے فتنے ، شدت پسندی ، دہشت گردی سے بچو ، گمراہ کن گروہوں کےسامنے سینہ سپر ہوجاؤ ۔ مسلمان حکمران عدل کو فروغ دیں ، حکمت کے ساتھ انتشار کے مسائل حل کریں۔
مسجد نمرہ میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے خطبہ حج پڑھا اور کہا آج دہشت گردی بنیادی مسئلہ بن چکی ہے ، مسلمان نوجوان اس فتنے سے بچو ، شدت پسندی اور دہشت گردی سے بچو ۔ مسلمان نوجوانو ، گمراہ کن گروہوں کے سامنے سینہ سپر ہوجاؤ ، دہشت گردوں کو کوئی مذہب نہیں ہے۔
شیخ عبدالرحمان السدیس نے دنیا کے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا انتشار کے ساتھ حکمت سے نمٹیں ، مسلمان حکمرانوں سے کہا مسائل کا حل مشاورت اور مذاکرات سے نکالیں ، آج مسجد اقصیٰ قید میں ہے ، شام اور یمن کے حالات خراب ہیں ، اسلام کی بنیاد عدل پر ہے ، مسلمان حکمران جان لیں ، انصاف ، انصاف ، انصاف ، مسلمان حکمرانو ظلم کو ختم کر دیں ۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسلم قائدین سے کہا وہ فرقہ واریت نہ پھیلائیں ، امن وامان کی فضا قائم کریں اور مسلمانوں کو ہدایت کی کہ امت مسلمہ آج مشکل وقت سے گزر رہی ہے ۔ تمام مسلمان برائیوں کے خلاف جہاد کریں اور آپس میں اتحاد قائم کریں۔