برادری، قوم اور قبیلے پہچان کیلئے بنائے گئے : علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی

نارووال : برادری ،قوم اور قبیلے پہچان کیلئے بنائے گئے۔ انسانیت سب سے بڑی برادری ہے ۔جو انسانوں کی خیرخواہی کرے وہ بہترین انسان و مسلمان ہے۔ رنگ و نسل اور علاقائی و برادری کا تعصب مناسب عمل نہیں۔ مگر تعصب سے بالاتر ہو کر برادری کی خدمت و فلاح کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم ہے۔ رسول رحمت صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نے اپنے قریشی، ہاشمی ہونے پر فخر فرمایا۔

آج ملک برادری نے ویلفیئر کے حوالے سے ایک سال تنظیمی اعتبار سے پورا کرکے ثابت کر دیا کہ خدمت خلق سے انسان بلند ہوتا ہے۔ ملک برادری متحد ہو جائے تو ہم ضلع میں بھر پور قوت رکھتے ہیں۔ایک دوسرے کی غمی و خوشی میں شامل ہونا اور دکھ سکھ باٹنا حقیقی انسانیت ہے ۔پورے ضلع میں ملک برادری کو متحد کر کے ملکی سطح پر تنظیم کو پھیلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،ملک عبد الرئوف ،ملک محمد منیر اور دیگر ملک برادری کے سرکردہ افراد نے ککا کلاس میں ملک برادری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا آج کے دور میں ہر سطح پر اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے ۔ککا کلاس میں ملک برادری کے افراد نے غمی میں برتن اور قل شریف تک برادری کے تمام اخراجا ت کی ذمہ داری لیکر کمال ایثار کا ثبوت دیا ہے۔

آج کے بعد اس تنظیم کو ضلع بھر میں پھیلایا جائے گا جس سے سیاسی ،سماجی اور فلاحی کام کو مزید فروغ ملے گا۔اس موقعہ پر ملکی برادری کے سرکردہ افراد نے قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کو ملک برادری کی تنظیم کا سرپرست اعلیٰ بھی منتخب کیا۔ اجتماع میں چوہدری مختار احمد بھولا، ملک محمد سائیں ، ملک محمد شبیر ،حافظ ملک امیر علی اویسی اور دیگر بھی موجود تھے۔