صحابی رسول محافظ ختم نبوت حضرت خالدبن ولید رضی اللہ عنہ اورحضرت بی بی زینب رضی اللہ عنہ کے مزارات کی بے حرمتی کی پرزورمذمت کرتے ہیں

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) صحابی رسول محافظ ختم نبوت حضرت خالدبن ولید رضی اللہ عنہ ورحضرت بی بی رضی اللہ عنہ کے مزارات کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انچارج میڈیاسیل تحریک تحفظ اسلام پاکستان چوہدری فیصل گجر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے علماء اکرام ومشائخ عظام سے اپیل کی کہ عوام اہلسنت، خصوصاً نوجوانوں کو صحابہ رسول اور اولاد رسول کی زندگیوں انکے کردار اور افکار سے روشناس کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان دمشق میں ہونے والے واقعہ پر احتجاج کرتی ہے اور مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسلام دشمن عناصر کے ہتھکنڈوں کا منہ توڑ ضواب دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سستا رمضان بازار کا شکائت سیل پٹوار خانے میں تبدیل، سائلین کو انصاف کے بجائے جھڑکیوں پر گزارا کرنا پڑرہاہے
لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) سستا رمضان بازار کا شکائت سیل پٹوار خانے میں تبدیل، سائلین کو انصاف کے بجائے جھڑکیوں پر گزارا کرنا پڑرہاہے ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ، اس سلسلہ میں بتایا جاتاہے کہ علاقہ کے پٹوری اورنائب تحصیلدار رمضان بازار میں ڈیوٹی ہونے کے باعث سارادن انتقال اور رجسٹریوں پر دستخط کرتے گزار دیتے ہیں، شکائت سیل میں رش دیکھ کر شکائت کیلئے آنے والے سائلین واپس چلے جاتے ہیں اگر کوئی سائل ہمت کرکے پٹواری یا نائب تحصیلدار تک پہنچ بھی جائے تو اسے جھڑک دیا جاتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ نائب تحصیلدار اور پٹواری موقعہ دیکھے بغیر رجسٹریوں اور فرض وغیرہ پر دستخط کرنے میں مصروف ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے پرزوراحتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او گجرات سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔