12 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 40 میں کمی جبکہ 37 کے حصص میں استحکام رہا

لاہور : لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 89 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 12 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 40 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 37 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 80.40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4618.36 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کل 38 لاکھ 80 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا ۔ جبکہ گزشتہ روز 17 لاکھ 96 ہزار 600 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 8 لاکھ 63 ہزار حصص ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے 6 لاکھ 92 ہزار حصص جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 4 لاکھ 91ہزار حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ نیٹ سول ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 2.35 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 13.50 روپے کم ہو گئی۔