مقابلے میں ہلاک شخص شیراز ابراہیم ہے ،شیراز کامریڈ نہیں، رینجرزترجمان

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی علاقے ملیر ندی کے قریب رینجرز سے مقابلے میں ہلاک لیاری گینگ وار کے 5انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں شامل شیراز کامریڈ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں ،تو ہلاک کیسے ہوا؟۔

رینجرز ترجمان کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والوں میں شیراز کا مریڈ،اکبر ملیری، یوسف پٹھان، خالد لاشاری، گلاب عرف پیرو شامل تھے تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ندی کے قریب لیاری گینگ وار کے ملوث پانچ انتہائی مطلوب دہشتگرد رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شیزار ابراہیم نامی ملزم بھی شامل تھا ۔ جسے ابتدائی طور پر شیراز کامریڈ سمجھا گیا۔ منگھوپیر میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں 4 دہشتگردوں مارے گئے جبکہ کورنگی میں علاقہ مکینوں نے 2 ڈاکوں کو تشدد کرکے مار ڈالا۔

ملیر ندی کے قریب رات گئے رینجرز سے مقابلے کے دوران گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان شیراز ابراہیم، اکبر ملیری، خالدلاشاری ،گلاب حسن عرف پیرو اوریوسف پٹھان ہلاک ہوگئے، ملزمان کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر سالار گوٹھ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کاروائی کی گئی ،اس دوران ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر رینجرز کی جانب سےجوابی فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی میں شیراز ابراہیم کو شیراز کامریڈ کے طور پر شناخت کیا گیا تاہم رینجرز ترجمان کے مطابق شیراز ابراہیم عرف کامریڈ ملیر میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔ دوسری جانب انچارج سی آئی ڈی علی رضا کے مطابق منگھوپیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا،جس پر دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں 4 ڈاکووں کاشف، افضل ،جاوید اور عرفان نے گاڑیوں میں لوٹ مار کی کوشش کی ۔ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں نے2 ڈاکو وں کو تشدد کا نشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیا۔

جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جناح ہسپتال منتقل کئے جانے والے ڈاکو کاشف اور افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایک اور واقعہ میں پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں اسلام چوک کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں افراد باپ اور بیٹا تھے۔ مقتول کی شناخت اختر حسین جبکہ زخمی کی اطہر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق دونوں افراد ان کے کارکن تھا جو کہ کاروبار کرتے تھے۔