کمپارٹمنٹ نمبر 22 میں درختوں کی کٹائی پر پابندی لگا دی گئی

Trees

Trees

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی ایف او باغ سردار حمید مغل نے کہا ہے کہ کمپارٹمنٹ نمبر 22 میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے لیے عوام محکمہ کے ساتھ تعاو ن کریں تاکہ کشمیر کے حسن کو برقرار رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ جنگلات انسان کے لیے انتہائی ضروری ہیں آزاد کشمیر میں لوگوں کو شجرکاری کے ساتھ شجر پروری پر بھی توجہ دینا ہو گی۔