ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی کامیڈی فلم “گول مال” نے نہ صرف باکس آفس پر بھی خوب بزنس کیا تھا بلکہ فلم بینوں کو بھی خوب محظوظ کیا تھا جس کے بعد فلم کے ہدایتکار روہت شیٹھی کی جانب سے صرف ایک نہیں بلکہ دو سیکوئل “گول مال ریٹرنز” اور”گول مال تھری” بنائے گئے اور اب ہدایتکار کی جانب سے فلم “گول مال فور” کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکارروہت شیٹھی کی جانب سے جب سے فلم “گول مال فور” بنانے کا اعلان کیا گیا تو اس وقت سے ہی مداح یہ جاننے کیلئے بے چین تھے کہ ہنسی کے اس طوفان میں اب کون سی اداکارہ ناظرین کو محظوظ کرتی نظر آئے گی۔
فلم کے ہدایتکارکی جانب سے شردھا کپورکومرکزی کردارکی پیش کش کی گئی تاہم اداکارہ کی جانب سے فلم کے لیے زیادہ معاوضے کا تقاضہ کیا گیا جس کے بعد روہت شیٹھی اورپروڈیوسراجے دیوگن نے شردھا شردھا کپورکی جگہ اداکارہ پرنیتی چوپڑا کو فلم میں کاسٹ کرلیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں: نئی کاسٹ کے ساتھ 100 کروڑ کی فلم بنانے کا رسک نہیں لے سکتا۔
رپورٹس کے مطابق شردھا کپورکو فلم میں کردار ادا کرنے کے لیے ہدایتکار کی جانب سے ایک کروڑ کی آفرکی گئی تھی جب کہ اداکارہ نے ڈیڑھ کروڑروپے معاوضہ لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے باعث ان کی جگہ پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم “گول مال فور” کے معروف کردارتشارکپوراورارشد وارثی اپنے پچھلے کردارنبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔