لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عدلیہ کی کردار کشی ہورہی ہے۔ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بعض قوتیں اپنے خطرناک عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں۔ ملک وقوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے تمام قومی وسیاسی حلقوں کومل کر اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔
کوئی بھی شخص آئین وقانون سے ماورا اقدامات کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزید کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔دھرنوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن)نے تحریک چلائی تو تصادم کی راہ ہموار ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ قرآن پاک اﷲ تعالیٰ نے انسانوں کی بنیادی رہنمائی کیلئے نازل فرمایا ۔ہم اس پر ایمان لاتے ہیں لیکن عمل اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔