لندن(جیوڈیسک)حریف فٹبالر پر دانتوں سے حملہ کرنے والے لیور پول کے لوئز سوآرز پر دس میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ۔فٹبال پریمئیر لیگ کا میچ لوئز سوآرز کے حریف کھلاڑی پر دانتوں سے حملے کے بعد کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ ضابطے کی شدید خلاف ورزی کرنے اور دانستہ مدمقابل کو زخمی کرنے پر ایف اے حکام نے لیور پول کے اسٹرائیکر کو10 میچ کی پابندی کی سزا سنا دی۔
سوآرز نے حریف کھلاڑی پر دانتوں سے حملہ پہلی بار نہیں کیا ۔ دوہزار دس میں انہوں نے پی ایس وی کے کھلاڑی کو بھی دانتوں سے چبانے کی کوشش کی جس پر انہیں سات میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔