پشاور (جیوڈیسک) سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طالب علموں کے چہلم کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب ہوئی۔
اسی دوران شہید طالب علم حارث کے والد محمد نواز باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے ایم پی اے شوکت یوسفزئی کے نامناسب رویے کی شکایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر بھی الزامات عائد کئے ہیں۔ اُدھر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے والدین سے کوئی بُرا سلوک نہیں کیا، صرف یہ کہا تھا کہ شہید شہید ہوتا ہے وہ کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وہ حارث کے والد سے معافی مانگتے ہیں تاہم انہوں نے والدین سے کوئی ایسی بات نہیں جس سے اُن کے دل آزاری ہو۔