کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے تمام زونز اپنے شکایتی مراکز کو فعال بنائیں علاقائی سطح بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے شکایاتی مراکز میں موصول ہونے والی عوامی شکایات کے ازالے کے بعد اس کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ایڈمنسٹریٹر آفس میں جمع کرائی جائے تاکہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا ئی جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون مرکز شکایات 1339کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس جاوید علی خان ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے تما م زون کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے شکایتی مراکز کو موصول ہونے والے عوامی شکایات کو برق رفتاری کے ساتھ حل کیا جائے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی میں بروقت عوامی شکایات فوری حل کے لئے سٹی کمپلنٹ سیل 1339کے علاوہ بلدیہ کورنگی نے زون کی سطح پر بھی عوامی شکایات کے ازالے کے شکایتی مراکز کو فعال رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب ضلع کورنگی کے مکین علاقائی مسائل کء حوالے سے اپنی شکایات بذریعہ اے میلdmckorangikarachi@gmail.comاور سوشل میڈیا پیج فیس بکwww.facebook.com/dmckorangikarachiپر بھی درج کرسکتے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور میمن نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا یا جائے اور شکایتی مراکز پر آنے والی شکایتوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ باہمی ٹیم ورک اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی سے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائے گا۔