کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے رہائشی ایک اور نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی، کراچی میں رواں سال کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورنگی کے رہائشی 25 سالہ نوجوان کو جناح اسپتال کراچی میں تین روز قبل تیز بخار اور کانگو کی شکایت کے ساتھ لایا گیا تھا
جہاں پر نوجوان میں ہفتے کےر وز وائرس کی تصدیق ہوگئی، اس وقت کانگو وائر س کی شکایت میں دو افراد جناح اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ دونوں متاثر ہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔