اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت مذہبی امورکو حج 2013 کے دوران پرائیویٹ اسکیم کے تحت 54 حج کمپنیوں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں مگر ان کمپنیوں میں سے کسی کوبلیک لسٹ نہیں کیا جاسکا۔ حج کمپنیوں کے خلاف شکایات تھیںکہ انھوںنے بکنگ کرتے وقت جوپیکیج دیااس پردوران حج عمل نہیںکیا گیا۔ 3 سال کے دوران ڈیڑھ سوکے قریب کمپنیوں کے خلاف ایسی شکایات ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حج کمپنیوں کے مالکان نے وفاقی وزیرسمیت بیوروکریسی کواپنے ہاتھ میںلے رکھاہے۔
اسی لیے شکایات کی صورت میںانھیں معمولی وارننگ دے کربکنگ کی دوبارہ اجازت دے دی جاتی ہے اور کمپنیوں کے مالکان حاجیوں کے ساتھ کھلم کھلافراڈ کرتے ہیں۔ بکنگ کے وقت جوحج پیکیج دیتے ہیں، سعودی عرب میں ملنے والاپیکیج اس سے مختلف ہوتا ہے۔ ایکسپریس کے رابطے پروزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری انچارج اسماعیل سکندر نے بتایا کہ حج کمپنیوں کے خلاف شکایات کے جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاہم انھیں بلیک لسٹ کرنے کے سلسلے میں مکمل چھان بین کے بعد احکام جاری کیے جائیںگے۔