تکمیل قرآن فیس بک

Jumma tul Wida Mubarak

Jumma tul Wida Mubarak

تحریر : شاہ بانو میر
الحمد لِلہ !! آج جمعة الوداع ماہ رمضان کے روح پرور دن”” قرآن پیغامِ ہدایت ٹیم فرانس”” کی جانب سے ڈیڑھ سال تک شائع ہونے والا روزانہ قرآن پاک کا ترجمہ اپنی تکمیل کی منزل کو پہنچا ٬ فرانس قرآن پیغام ہدایت ٹیم کو اور پاکستان سے قرآن پاک کو ڈیزائین کرنے والے ہماری اکیڈمی کے مضبوط ستون عبدل الحمید شاہد صاحب کو خاص طور سے مُبارکباد وہ اپنی والدہ کیلیۓ صدقہ جاریہ بننا چاہتے تھے٬ اللہ پاک نے ان کی اس خواہش کو قرآن پاک کی اس عظیم اشاعت کے لئے چنا فیس بک پر وہ واحد کمپیوٹر ڈیزائینر ہیں٬ جنہوں نے مکمل قرآن پاک کو ڈیزائین کرنے کی عظیم سعادت حاصل کی اور اسے بلا ناغہ آپ تک پہنچایا ٬ اللہ پاک بہترین درجات عطا فرمائےاور قبول فرما لے آمین اللہ پاک ہر ممبر کی ہر ہرکاوش کو قبول کر لے۔

لکھنے والوں ڈیزائین کرنے والوں کو پڑھنے والوں کواس قرآن پاک کے ہر ہرحرف پرآسمان میں پھیلےہوئے ستاروں اور زمین میں بکھری مٹی کےاور ریت کے ذرّوں سے بھی بڑھ کراجر عطا فرمائے٬ آمین 3 سال پہلے اللہ ،پاک نے قرآن پاک کی کلاس سے جوڑا عفت مقبول صاحبہ کی آواز میں موجود درد نے پہلی بار احساس دلایا کہ ابھی تک نجانے کس دنیا میں گم تھے٬ اصرار استاذہ کا ایک ہی سنا پورے دورہ قرآن میں کہ کچھ کرنا ہے امت کو بچانا ہے ٬ اپنا حصہ ڈالنا ہے٬ کچھ کرنا ہے جس سے دوسرے لوگ مستفیض ہوں ٬دعائیں رنگ لائیں اور فرانس قرآن پیغام ہدایت کی ٹیم نے مل کر قرآن پاک کو ٹائپ کر کے انٹر نیٹ تک پہنچایا تا کہ عام مسلمان ترجمہ پڑھ سکے۔

قرآن پاک کا علم بانٹنے والی محترمہ عفت مقبول صاحبہ جن کا اخلاص آج بیسیوں گھروں کو مکمل طور سے تبدیل کر کے اللہ کی رضا کا متلاشی بنا چکا ٬ انہی سے قرآن کی جامع تفسیر سن کر پتہ چلا کہ ہم سب اپنی تخلیق کے مقصد سے دور ہوکر کہیں بھول بھلیوں میں گم ہو چکے ہیں٬استاذہ محترمہ عفت مقبول صاحبہ کی پُرمغز تفسیر گھروں کےدروبام میں گونجنے لگی تو خواتین میں اسلامی آگہی کا سمندر موجزن ہو نے لگا گھر داری بچوں میں گم اپنی ذات سے لا تعلق ذمہ داریوں میں گھری ہوئی وہ تھکی ہوئی عورت اس قرآن سے حاصل شدہ اسباق سے شعور پانے لگی اپنی ذات کی اہمیت کا بطور ماں بیوی بہن بیٹی سب سے بڑھ کر امت مسلمہ کی فرد ہونے کی بھاری ذمہ داری کا اب پتہ چلا ٬ بکھرے ہوئے معاملات قرآن پاک کی تعلیمات سے سنورنے لگے گھر داری کے ساتھ ساتھ کلاسسز کا وقت سیٹ ہونے لگا۔

Namaz

Namaz

عبادات میں نکھار چہروں پر رونق غیر ضروری مصروفیات کا مکمل خاتمہ اپنے قیمتی وقت کو کسی قیمت پر ارزاں نہ کرنے کا عہد ٬ تعمیر ذات سے تعمیر امت کی جانب بڑہتی ہوئی کل کی کمزور عورت آج گھر کی ریاست کی کامیاب سربراہ کے طور پر بہترین انداز میں دیکھی جا سکتی ہے ٬ اس عورت کو علم دیا قرآن پاک کی ہر سورت جو علمی خزانہ بے بہا ہے اس میں موجود مختلف مشکل ادوار میں حکمت نے سکھایا کہ عورت کتنی بڑی طاقت ہے امت کی ٬ گھروں میں قرآن پاک کیا کھلے گویاگناہوں سے راہ نجات کے در کھل٬ عورت نےاصل ترقی کے راز پا لیے کھویا ہوا سکون ملا ٬ قرار ملا٬ ذات کی تکمیل کا اب احساس ہوا٬ دل پرت پرت دھلنے لگا ٬ دنیا داری کا گہرا جما ہوا زنگ تہ در تہ اترنے لگا٬ قرآن پاک کے اوراق پلٹتے پلٹتے دل دھلے لگا۔

اندھیرا دور ہونے لگا اور علم کے نور کا ہالہ بڑہنے لگا٬ ٬ کھوئی ہوئی ہماری ذات شاید “” فطرت سلیم “” پر تھی جو دنیا کی رنگینیوں میں دور چھپ گئی تھی ٬ وہ فطرت عود آئی ٬ دنیاوی باتیں محفلیں سب بے رنگ بے روح ہوگئیں ٬ یورپ کیا دنیا بھر میں آج قرآن پاک سے فراموشی ہماری تذلیل کا باعث ہے٬ استاذہ کا بار بار دوران تفسیر اصرار ٬ یہی دوری امت مسلمہ کے زوال کا اصل سبب ہے “” ہم میں سے باقی وہی رہے گا جو لوگوں میں خیر بانٹے گا “” “” نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو “” اسی درد نے ہمیں بھی بیدار کیا کہ اپنا کچھ حصہ ڈالیں ٬ گھروں کے کام تو مرتے دم تک ختم نہیں ہونے٬ ٹیم بنی مشاورت ہوئی فیصلہ ہوا۔

اس قرآن کے نور کو ہدایت کو آگے پھیلایا جائے گا انشاءاللہ آج اللہ کے فضل اور سب کی دعاؤں سے یہ تکمیل ہو گئی اب ہم سب کو اللہ پاک اسے پڑھنے کی سمجھنے کی اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ہم سب پر فضل ہوا کہ مسلمان گھر میں پیدا ہوئے تخلیق کا مقصد سمجھنا ہے ہمیں آخرت مسلمہ حقیقت ہے جس کو سامنے دیکھ کراُس وقت آج دنیا میں گم لوگ تھر تھر کانپے گے٬ اُس وقت اپنے رہنماؤں کو کوسیں گے جو انہیں حق سے دور لے گئے اور خواہش کریں گے کہ کاش ایک بار انہی پھر موقعہ دیا جائے تو جو مناظر وہ سامنے بھڑکتی ہوئی آگ کے دیکھ رہے ہیں٬ واپس جا کر اب اطیعو اللہ اور اطیعو الرسولﷺ کریں گے مگر افسوس اب مہلت نہیں ملے گی۔

Holy Quran

Holy Quran

ان کے رہنما خواہ وہ سیاسی تھے یا مذہبی وہ برملا کہیں گے کہ تم ہمارے پیچھے آتے تھےہم ذمہ دار نہیں ہیں آج تمہاری بربادی کے ٬نتیجہ سب کے سب جہنم میں ڈال دیے جائیں گے ٬ آج ضروری ہے کہ ہم شعور کے ساتھ رہنما چنیں٬ خواہ وہ کسی بھی شعبہ حیات سے ہوں ٬ کل کی سزا کو جزا میں تبدیل کرنے کیلئے قرآن پاک کا ترجمہ آپ تک پہنچایا گیا ہے٬ یہ کتاب ہم سب کی بخشش کا نجات کا ذریعہ ہے٬ آج بھی اگر ہم اپنی موجودہ زندگی سے تائب ہو کر اس کو پڑھنا اس کو سمجھنا اور پھراس پر عمل کرنا شروع کر دیں ٬ تو آج بھی امت مسلمہ وہی کامیاب فاتح بن سکتی ہے۔

سوچیں 70 ماؤں سے زیادہ محبت کا اندازہ کریں انسان بے شمار غلطیاں کوتاہیاں کرنےکے بعد بھی عمرکے جس حصے میں بھی ہدایت قبول کر لے٬ سجدہ ندامت کر لے تو کسی بات کا طعنہ نہیں ملتا بلکہ آپ پڑہیں گے٬ کہ اللہ پاک آپکو کہ رہے ہیں کہ بے شک وہ بخشنے والا مہربان ہے ٬ میں نے اپنی ذات پر اپنی رحمت کو غالب رکھا ہے الحمد لِلہ ہم آج اس تکمیل قرآن پر جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہےٌ کہ فیس بک پر یہ ہدایت کے احکامات کا سلسلہ مکمل ہوا۔

عنقریب استاذہ عفت مقبول صاحبہ کی رہنمائی میں قرآن پیغام ہدایت فرانس ٹیم انشاءاللہ فیس بک پر نیا پراجیکٹ شروع کرےگی٬ جس کا مقصد محض اسلامی تعلیمات کو ہرذی شعور انسان تک پہنچانا ہے اللہ پاک ہمارے تمام استاذہ پر خاص رحمت کرے٬ ان کو ہمارے لئے شعور کا علم کا ہدایت کا ذریعہ بنائے رکھے اور ہم سب کی یہ چھوٹی چھوٹی کوششیں قبول کر کے ہم سب کو سچا٬ مخلص٬ بنا دے اور ہم سب کو والدین کیلئے بہترین صدقہ جاریہ بنا دے ٬ خاتمہ بالخیر کرے آمین۔

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر