راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور الہ ٰ آباد زکوۃٰ کمیٹی کے چیئرمین سید سلمان حیدر شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں، مفاد پرستوں کے ٹولے ملک میں سیاسی افراتفری پیدا کر کے جمہوری عمل کو نقصان چاہتے ہیں۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مثالی خدمات اور عظیم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا راستہ روکنے کے لئے جمہوری حکومت کی کمزوری کا تاثر پھیلانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں۔