ڈی سی او کی کھلی کچہری درخواست گزا روں کی فوری داد رسی کا حکم

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈی سی او نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ مختلف محکموں سے متعلقہ لوگوں کے مسائل کو تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں محکمانہ کارکردگی پر گہری نظر ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع کی گئی ہے جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر ازالہ کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں ضلعی صدر مقام پر نہ آنا پڑے۔

ڈی سی او نے کہا کہ ضلع میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر بھی تیزی رفتاری سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے لوگوں کو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو گا۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے ان کی درخواستوں پر فوری محکمانہ کارروائی کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کی شکایات پر منبی درخواستوں کو التوا میں نہ ڈالیں اور درخواست گزاروں کی فوری داد رسی کی جائے۔