واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ اتحادی ممالک کی جاسوسی سے تعلقات میں تنا پیدا ہو گیا ہے۔ جرمنی آئندہ ہفتے اپنے خفیہ اداروں کے سربراہوں کو امریکا بھیجے گا۔ یورپی رہنماں نے شہریوں کے ساتھ ساتھ 35 سربراہان مملکت کی جاسوسی کرنے پر امریکا کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ امریکا کو کھری کھری سنانے میں جرمنی ، فرانس ، اٹلی اور اسپین پیش پیش ہیں۔ برسلز میں یورپی یونین کے رہنماں کا اجلاس ہوا جس میں امریکی جاسوسی پر شدید احتجاج کیا گیا جرمنی اپنے خفیہ اداروں کے سربراہوں کو اگلے ہفتے امریکا بھیجے گا۔
جہاں امریکی ہم منصب انہیں وضاحتیں پیش کریں گے۔ دنیا بھر سے سخت ردعمل آنے کے بعد امریکا نے تسلیم کیا ہے جاسوسی کا معاملہ اس کے گلے پڑ گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین پساکی کے مطابق جاسوسی پر یورپی حکومتوں سے تعلقات خاصے بگڑ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق امریکا نے جاسوسی کے نظام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔