لاہور (جیوڈیسک) موسیقار ایس ڈی برمن کی آج ایک سو آٹھویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ لیجنڈری میوزک ڈائریکٹر سچن دیو برمن یکم اکتوبر، انیس سو چھ کوبنگلہ دیش میں پیدا ہوئے۔
ایس ڈی برمن نے،،سو سے زائد،،ہندی اور بنگالی فلموں کے لیے موسیقی دی۔ لتا منگیشکر، محمد رفیع، کشور کمار، طلعت محمود جیسے نامور گلوکاروں نے برمن دا کی بنائی دھنوں پر گانے گائے۔
پدما شری، نیشنل اور فلم فئیر ایوارڈز سمیت کئی اعزاز ایس ڈی برمن کی گیلری کی زینت ہیں۔