جامع مسجد گلشن توحید ملکہ میں نماز عید سات بجے ادا کی جائے گی

ملکہ : جامع مسجد گلشن توحید ملکہ میں نماز عید سات بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد انتظامیہ کی طر ف سے ٹائم کی پابندی کی تلقین۔ تفصیل کے مطابق جامع مسجد گلشن توحید ملکہ کی انتظامیہ کے مطابق جامع مسجد گلشن توحید نزد شاہین چوک ملکہ میں نما ز عید الاضحی صبع 7 بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمد اسجد توحیدی نماز عید پڑھائیں گے۔ جبکہ قربانی کی سنت ادا کرنے کے لئے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملکہ میں ہونے والی تمام قربانیوں کی کھالیں اور گوشت مرکزی جامع مسجد نزد ڈاک خانہ میں اکٹھا کیا جائے گا۔ اور گوشت کی تقسیم کا سلسلہ نماز ظہر کے بعد پیک کر کے پورے گاوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اور کھالیں سے وصول ہونے والی رقم ملکہ کے تین دینی مدرسوں میں تقسیم کی جائے گی۔ جن کی تعمیر جاری ہے۔