سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے 183 مسافر بھارت گئے، سکیورٹی سخت

Compromise Express

Compromise Express

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی انٹر نیشنل ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس میں گزشتہ روز بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

ٹرین کی روانگی سے قبل تمام بوگیوں کی تفصیلی تلاشی لی گئی جس کے بعد ٹرین کو روانہ کیا گیا اور گزشتہ روز ٹرین کے ذریعے 183 مسافر پاکستان سے بھارت گئے جبکہ بھارت سے 264 مسافر پاکستان آئے۔