کراچی (جیوڈیسک) سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کہا ہے کہ صوبہ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس بنوانے کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں دستی (مینول) اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ 31 اکتوبر تک اپنے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کیلیے درخواست اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں جمع کراسکتے ہیں۔
سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ مئی، جون اورجولائی میں کمپیوٹرا ئزڈ اسلحہ لائسنس بنوانے کیلیے درخواست بغیر کسی جرمانہ کے وصول کی جائیں گی جبکہ اگست، ستمبراور اکتوبر کے دوران درخواستیں 500 رو پے جرمانے کے ساتھ وصول کی جائیں گی، ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دستی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرا ئز کرانے کے لیے سہولتوں سے فا ئدہ اٹھائیں۔