کراچی (جیوڈیسک) ملک میں کمپیوٹر ائزڈ بینکنگ کا نظام تیزی سے ترقی پا رہاہے۔ کمرشل بینکوں کی 95 فیصد شاخیں آن لائن بینکاری کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک بھر میں 10 ہزار 600 سے زائد بینکوں برانچز صارفین کو آئن لائن بینکنگ کی سہولیات مہیا کر رہی ہیں اور رواں سال جنوری تا مارچ اس نظام سے کیے جانے والے سودوں کی مالیت 7 ہزار 4 سو ارب روپے سے بھی زائد ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں 8 ہزار سے زائد اے ٹی ایم سے صارفین کے لیے نقد رقم کا حصول بھی ممکن ہورہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئن لائن بینکنگ زیادہ با سہولت اور آسان ہونے کے سبب تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس سے معیشت کو دستاویز کرنے میں بھی بڑی مدد مل رہی ہے۔