جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر/چوہدری غلام مرتضے) کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء میں حکومت کا دوہرا معیار، شہریوں کی طرف سے سست روی پر اظہار افسوس، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور وزارت داخلہ نے سابق جاری کردہ مینول لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل شروع کیا ہے، اس کے لئے 1400 روپے اومنی جبکہ ایک ہزار روپے ہر سال کے حساب سے فیس لقرر کی گئی ہے۔
شہریوں نے اپنے مینول لائسنس جمع کروانا شروع کر دیئے ،صوبائی حکومت کی طرف سے تو آل پنجاب لائسنس ملنا شروع ہوگئے ہیں مگر وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کر دہ آل پاکستان کے جاری کردہ لائسنس کی ابھی تک اپروول نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق کئی شہریوں نے جمع کروائے ایک سال سے بھی زائد عرصہ ہوچکا ہے مگر انہیں ابھی تک کمپوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس نہ مل سکے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت پنجاب نے جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں ، شہریوں نے وزارت داخلہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد آل پاکستان کی اپروول دے، تاکہ شہری اپنا لائسنس حاصل کر سکیں ، یاد رہے کہ کمپیوٹرائزڈ لائسنس کے اجراء میں وزارت داخلہ نادرا کے اشتراک سے جاری کئے جا رہے ہیں۔