سی پیک کے بارے میں تشویش کی خبریں غلط ہیں، شاہ محمود قریشی

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے چین اور پاکستان کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ یہ منصوبہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ سی پیک کے حوالے سے شکوک وشہبات والی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ چین انتہائی اہم ہے۔ ان کی چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ طے ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سی پیک کے بارے میں تشویش کی خبریں غلط ہیں۔ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی ہے۔ ہم ہر معاملے پر چین کے ساتھ مشاورت کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ افغانستان کے حوالے سے مذاکرات اور دوسری طرف کشمیر کا مسئلہ ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا آغاز ہو رہا ہے۔ بھارتی پنجاب کی اکثریت سکھ آبادی پاکستان سے بہت حد خوش ہے۔ کرتارپور کا پہلا سال ہے، نیا تجربہ ہے، وقت کے ساتھ ساتھ سہولیات میں بہتری آتی جائیگی۔