قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ماہرین تعلیم کا حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

Waheed Rehman

Waheed Rehman

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت گورنمنٹ کالج ملیر کے سنیئر پروفیسر عبدالمجید برفت اور گرین پیس پبلک ہائی اسکول وکالج ملیر کھو کھرآپار کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر سلمان احمد عثمانی نے کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔وحیدرحمن کے قتل کی وجہ سے جامعہ کراچی کے طالب علم ایک شفیق استاد سے نہ صرف محروم ہوگئے بلکہ کبھی نہ ہونے والا ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔

پروفیسرعبدالمجید برفت اور پروفیسر سلمان احمد عثمانی نے جامعہ کراچی کے پروفیسر ،کالم نویس و ماہر تعلیم وحید الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک باصلاحیت استاد تھے ان کی کمی علمی حلقوںمیں مدتوں پوری نہیں کی جاسکتی علم کے حوالے سے ان کی خدمات تاریخ میں سنہرے حرفوں سے یاد رکھی جائے گی ماہرین تعلیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر وحید الرحمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔