حالات پر تشویش، جمہوریت کی حمایت:’بحران کو سیاسی طور پر فوری حل ہونا چاہیے‘

ISPR

ISPR

فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جاری کور کمانڈر اجلاس ختم ہو گیا جس میں جمہوریت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سیاسی صوتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طاقت کا استعمال مسئلے کو مزید پیچیدہ کرے گا لہٰذا وقت ضائع کیے بغیر عدم تشدد کے ساتھ بحران کو سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ فوج اب بھی ریاست کے تحفظ کی خاطر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔