رحیم یار خان (جیوڈیسک) بہتر موسمی حالات کے باعث روئی کی پیداوار بڑھ گئی، دسمبر کے وسط تک منڈیوں میں آٹھ فیصد زائد بیلز لائی گئی۔
پی سی جی اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ، بتیس لاکھ بیلز مقامی منڈیوں میں لائی گئیں ، ٹیکسٹائل ملوں نے ایک کروڑ، پانچ لاکھ بیلز خریدی، پندرہ دسمبر تک تین لاکھ اکیاون ہزار بیلز دیگر ممالک کو برآمد کی گئیں۔
ٹی سی پی کی جانب سے اکسٹھ ہزار بیلز خریدی گئیں، چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بوائی کے دوران اچھے موسمی حالات کے باعث کپاس کی فصل بہتر رہی۔