حالات کو 1971 ءکے دوراہے پر پہنچنے سے روکا جائے‘ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے باعث پھیلنے والے انتشار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری روایات کے برخلاف منتخب قیادت کو حقوق و اختیارات کی فراہمی سے گریز نے ہی 1971 ءمیں مشرقی پاکستان کے عوام میں اس احساس مایوسی و محرومی کو جنم دیا تھا۔

جو پاکستان کو دولخت کرنے کا سبب بن کر سقوط ڈھاکہ پر منتج ہوا اور آج پھر بلدیاتی انتخابات کے بعد منتخب بلدیاتی قیادت کو اختیارات کی فراہمی سے گریز کی صوبائی حکومت کی پالیسی 1971ءجیسے حالات پیدا کررہی ہے جس کا فائدہ اٹھاکر کچھ حلقے دوبارہ سے نئے صوبے کی آواز اٹھارہے ہیں جو کسی بھی طور پاکستان اور سندھ دونوں ہی کے مفادمیں نہیں ہے۔

اسلئے حکمران طبقہ اس جانب توجہ دے اور حالات کو 1971ءکے دوراہے پر پہنچنے سے روکنے کیلئے مثبت اقدامات کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندگان کو آئین و قانون کے مطابق جلد از جلداختیارات و فرائض کی فراہمی و تفویض کے ذریعے موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے والوں کو ناکام بنائے۔