کراچی: چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہا ہے کہ نامساعد حالات وسائل کی عدم دستیابی اور اختیارات کو عوامی مسائل کے حل کی راہ میں روکاوٹ نہیں بننے دینگے ۔عوامی خدمت ہمارا شعار ہے اور بلا تفریق عوامی خدمت کا جذبہ لیکر ضلع کورنگی کی عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کا جذبہ لیکر میدان عمل میں جدوجہد کررہے ہیں ،بلدیاتی خصوصا! واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سعود آباد ،ملیر ،کھو کھرآپار سمیت ضلع کورنگی کی عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کریں سیوریج سسٹم کے حوالے سے ملیر کے علاقوں میں بڑھٹے ہوئے شکایتوں کا فوری ازالہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ ملیر ،سعود آباد اور کھو کھرآپار کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر واٹر اینڈسیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے موقع پر کھو کھرآپار ڈاکخانہ روڈ پر سیوریج نالے کے میگاپروجیکٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور وقت کا خاص خیال رکھ کے اسے جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے اس موقع پر علاقہ یوسی چیئر مین کے ہمراہ ملیر اور گرد نواح کے علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے تمام یوسی چیئر مینز سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کے حوالے سے اقدامات کو تیز کریں عوام میں بلدیاتی مسائل کے حوالے سے پائی جانے والی احساس محرومیوں کا خاتمہ کرکے مسائل سے پاک اور صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنانے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کریں۔
اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ یونین کمیٹیز کے چیئر مینوں کی تجاویز اور مشاورت کے ذریعے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بروقت اقدامات کریں ۔دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور عوام سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو شکایات کے ازالے کے لئے احکامات صادر کئے عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ عوامی خدمت کی راہ میں کسی قسم کی روکاوٹ نہیں پیدا ہونے دینگے حالات ،وسائل کی عدم دستیابی اور اختیارات عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا عوامی تعاون اور مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی کے چپے چپے کو ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔