سوزین سے علیحدگی کا میں خود ذمے دار ہوں، ریتک

Hrithik, Suzzane

Hrithik, Suzzane

ممبئی (جیوڈیسک) ریتک روشن جو ان دنوں جذباتی طور پر مشکل دور سے گزر رہے ہیں نے اعتراف کیا ہے کہ سوزین سے رشتہ ٹوٹنے کا سبب وہ خود ہیں۔

انھوں نے حال ہی میں گوگل ہینگ آؤٹ پر اپنے مداحوں سے بات چیت کے دوران اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ سوزین کی زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے وہ خود ذمے دار ہیں۔

انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان تمام حالات کے لیے وہ کسی دوسرے کو ذمے دار نہیں گردانتے۔