تعزیتی ریفرنس بسلسلہ انتقال پر ملال مختار لغاری

Mansha Fareedi

Mansha Fareedi

ڈیرہ غازی خان (منشاء فریدی) گزشتہ دنوں زیر صدارت فرید ساجد لغاری اور زیر سرپرستی حاجی نور حسن خاں حسنانی دامان سرائیکی ادبی و ثقافتی سنگت کا تعزیتی اجلاس بسلسلہ انتقال پر ملال مختار لغاری منعقد ہوا۔ جس میں مقبول عام سرائیکی شاعر مرحوم مختار لغاری کے ایصال ثواب کیلئے دعا ے مغفرت کی گئی۔ نظامت کے فرائض منشاء فریدی نے انجام دیئے۔

اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا ۔ صدر بزم فرید ساجد لغاری اور محمد ابو ذر مہدی نے مختار لغاری کی شاعری اور زندگی پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ عباس صادر ،فرید ساجد، منشاء فریدی ، منصور چنگوانی،اختر عبرت ، اکمل حسین اکمل ، برکت علی برکت ، احمد خان نادر ، راشد مزنب ، عبدالرحمن مجنو ں، نذیر جاذب ، جاوید جوہر ، تحسین رمدانی اور خالد حسین خالد نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور طارق بزدار نے موسیقی کے سنگم میں مختار لغاری مرحوم کا کلام پیش کیا ۔ اجلاس میں عباس صادر ، میر حیدر خان ، محمد ابو ذر مہدی اور عبدالقیوم بزدار مہمان خاص تھے۔