میہڑ (جیوڈیسک) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان اور جمہوریت سے وفادار نہیں ہیں، موجودہ دور جمہوری نہیں آمرانہ دور ہے، حکمرانوں کو جمہوریت پیاری ہے تو 15 دن کے اندر استعفیٰ دیدیں، ملک میں فوری نئے الیکشن نہیں کرائے گئے تو انارکی پھیل جائے گی، میہڑ کے قریب گاؤں گاہی مہیسر میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت مہیسر سے ان کے بیٹے لاریب مہیسر کی وفات پر تعزیت۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔
جن کو عوام سے کوئی بھی ہمدردی نہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک کے ادارے تباہ ہورہے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری سے مجھے ہمدردی ہے، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری الیکشن نہیں کرائے گئے تو انارکی کی صورتحال پیدا ہوجائے گی، انتخابات سپریم کورٹ اور فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، اگر موجودہ حکمرانوں کی نگرانی میں الیکشن ہونگے تو ہم مزاحمت اور بائیکاٹ کرینگے، اس موقع پرڈاکٹر غلام عباس مہیسر، نیاز برڑو اور دیگر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔