کنفیکشنری تاجروں نے جی ایس ٹی کے خلاف مزاحمت کا اعلان کردیا

GST

GST

زبر دستی کی گئی تو دکانوں پر تالے ڈال کر چابیاں ایف بی آر کے حوالے کر دیں گے۔ کنفکشنری ایسو سی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبد اللہ نے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں ایف بی آر کو جی ایس ٹی فارم کی تقسیم او ر وصولی سے روکنے کے لئے مارکیٹ سطح پر ڈنڈا بردار فورس کا قائم کی جارہی ہے۔

حاجی عبد اللہ کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز نے فیصلہ کیاہے کہ جو کمپنیاں کنفکشنری آئٹمز پر اضافی جی ایس ٹی کے ساتھ مصنوعات کی قیمتیں مقرر کریں گی ان کا بائیکاٹ کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بر خلاف حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی 16فیصد سے بڑھا کر 17فیصد رکھنا نا انصافی ہو گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے تمام مقامی کنفکشنری پروڈیکس کے مینو فیکچر رز کو آگاہ کردیا ہے کہ اضافی جی ایس ٹی کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دینگے۔