برازیل (جیوڈیسک) ریو ڈی جنیروفیفا کنفیڈریشن کپ میں برازیل نے عالمی چیمپین اسپین کو شکست دیکرٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ برازیل کی جانب سے فریڈرک چاویز نے پہلے ہاف کے دوسرے منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ 44 ویں منٹ میں نیمار ڈی سلوا نے دوسرا گول کر دیا۔
جس کیب عدمیچ میں برازیل کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر برازیل کواسپین پر0-2کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو فریڈرک چاویز نے 47 ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔ عالمی چیمپین اسپین میچ میں کوئی گول نہ کر سکا۔