کنفیڈریشن فٹبال کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسپین نے اٹلی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیفا کنفیڈریشن کپ کا دوسرا سیمی فائنل فورٹی لیزا میں عالمی اوریورپی چیمپئن اسپین اوراٹلی کے درمیان کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ایک سو بیس منٹ تک کھیل بغیر کسی گول کے جاری رہا۔ مقررہ اور اضافی وقت میں میچ برابر ہونے پر فیصلہ پینلٹی کک پر ہوا اور اسپین کو چھ کے مقابلے میں سات گول سے کامیاب قرار دیا گیا۔ فیفا کنفیڈریشن کپ کا فائنل 30 جون کو برازیل اوراسپین کیدرمیان ہو گا۔