برازیلیا(جیوڈیسک)برازیل کے صدر نے کنفیڈریشن فٹ بال کپ 2013 کے لیے چھٹے اور آخری سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔ برازیل کے شہر ریسائف میں بنائے جانے والے سٹیڈیم کا افتتاح برازیلین صدر ڈلما نے کیا۔سٹیڈیم کو جون میں کنفیڈریشن کپ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
سٹیڈیم کو260 ملین ڈالرز سے تعمیر کیا گیا ہے جس می46000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔سٹیڈیم میں یورا گوئے کپ کے بھی تین میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فٹ بال ورلڈ کپ 2014 کے لیے بھی سٹیڈیم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔