کنفیڈریشنز کپ : برازیل نے یوروگوئے کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

Brazil - Uruguay

Brazil – Uruguay

برازیل (جیوڈیسک) بیلوہوریزونٹے برازیل نے یوروگوئے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کنفیڈریشنز کپ فٹ بال کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم بھرپور فارم میں نظر آئی، پہلے برازیلین گول کیپر ہولیو سیزار نے ڈئیگو فرلان کی پنلٹی کک کو جال میں جانے سے روکا، اس کے بعد فریڈ نے نیمار کے ری بانڈ پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔

48 ویں منٹ میں یوروگوئے کے ایڈینسن کاوانی نے اسکور برابر کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا، لیکن اختتام سے 6 منٹ قبل پولینہو نے نیمار کے کراس پر فیصلہ کن گول کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی برازیل کی ٹیم کنفیڈریشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، جہاں 30 جون کو اسکا مقابلہ اسپین یا اٹلی سے ہو گا۔