سپین(جیوڈیسک) کنفیڈریشنز فٹ بال کپ میں عالمی چیمپئن سپین کی ٹیم نے یورو گوئے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ برازیل کے شہر ریسائف میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
کھیل کے بیسویں منٹ میں سپین کے پیڈرو نے پہلا سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جس کے بعد سپینش سٹرائیکر روبرٹو نے شاندار ہٹ لگا کر گیند جال میں پھینکی اور برتری دو صفر کی تاہم دوسرے ہاف میں یورو گوئے ٹیم کی جانب سے سٹرائیکر لوئس سوریز نے گول سکور کر کے برتری دو ایک کی لیکن ٹیم کو فتح دلانے سے محروم رہے۔