ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل نے میکسیکو کو شکست دیکر کنفیڈریشنز فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں میزبان ٹیم نے حریف میکسیکن ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ کھیل کے نویں منٹ میں برازیلین سٹرائیکر نیمر نے شاندار گول سکور کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جو سیکنڈ ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔
حریف ٹیم کے کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے برازیلین گول پوسٹ پر حملے کیے لیکن مضبوط دفاعی گول کیپر اسے ناکام بناتا رہا۔ کھیل کے آخری لمحات میں برازیلین سبسٹیٹوٹ نے ایک گول کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔