کنفیڈریشنز فٹ بال کپ، برازیل نے جاپان کو شکست دیدی

Brazil

Brazil

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل نے جاپان کو کنفیڈریشنز فٹ بال کپ کے افتتاحی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر ایونٹ کا کامیاب آغاز کر دیا۔ برازیل میں کھیلے گئے فٹ بال ایونٹ کے گروپ اے کے میچ میں میزبان ٹیم نے جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے کھیل کے تیسرے منٹ میں میں سٹرائیکر نیمار نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ، جس کے بعد پالینو اور جو نے ایک ایک گول سکور کر کے کامیابی کو یقینی بنایا، برازیل ٹیم کا دوسرے گروپ میچ میں میکسیکو کے خلاف میدان میں اترے گی۔