گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس میں دوروزہ بین الاقوامی ملٹی ڈسپلنری کانفرنس گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی دور وزہ کانفرنس کے دوران مختلف سیشن ہوئے جس میں بڑی تعداد میں نیشنل اور انٹرنیشنل سکالرز نے شرکت کی،کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ تھے جبکہ آخری تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین انٹرنیشنل ائیرپورٹ سیالکوٹ و ساوصوبائی وزیرمیاں محمد ریاض تھے،کانفرنس میں چیئرمین BOG،یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف ،صدر یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس غلام رسول چوہدری اور ایسوسیٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر جاوید انجم شیخ (کانفرنس چیئر) نے خصوصی شرکت کی،اس کانفرنس میں مختلف ڈسپلنز کے 143پیپرز پریذیڈنٹ کیے گئے۔ مہمان خصوصی میاں محمد ریاض اور صدر UOLگجرات کیمپس غلام رسول چوہدری نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے سکالرز میں سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز تقسیم کیے،کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کے علاوہ گجرات انڈسٹریز کی مایہ ناز شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی اور یو او ایل گجرات کیمپس کا کام کو سراہا،کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان میں تحقیقات کے رجحان کو اجاگر کرنا تھا تا کہ طلباء وطالبات تحقیق میں دلچسپی لیں اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں،یاد رہے یہ واحدگجرات کا کیمپس ہے جس نے پاکستان میں پہلی بار انٹرنیشنل لیول پر کانفرنس کروائی ہے۔
گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس میں دوروزہ بین الاقوامی ملٹی ڈسپلنری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ میاں محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس نئی نسل کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے جس میں نوجوان نسل کو سیکھنے کا موقع ملا ہے اور انہیں ریسرچ سے متعلق معلومات اور آگاہی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے ضلع گجرات سیالکوٹ او رگوجرانوالہ بزنس کے حوالہ سے لوگو ایریا ہے ہمیں فخر ہے ہماری ایکسپورٹ 2بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ،صدریونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس غلام رسول چوہدری نے کہا ہے ہم تمام مہمانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کانفرنس میں شرکت کر کے ہمارا مان بڑھایا انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان میں تحقیقات کے رجحان کو اجاگر کرنا ہے ہم آئندہ بھی اس لیول پر کانفرنسز کاانعقاد کریں گے جس میں ملک بھر سمیت دیگر ممالک سے بھی سکالرز ریسرچ ڈائریکٹرز شرکت کر یں گے
گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ادبی مقابلہ جات کے پروگرام کے تحت طلباء کے مابین اردو مضمون نویسی کا مقابلہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات منعقد ہواجس کی سرپرستی ای ڈی او ایجوکیشن محمدطاہر کاشف ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری نثار احمد میو اور ڈپٹی ڈ ی او سیکنڈری چوہدری محمد اورنگزیب نے کی مقابلہ جات کے کنوینئر تحصیل گجرات سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چوہدری شوکت رئوف احمد تھے مختلف سکولوں سے آنے والے معزز اساتذہ صاحبان اور طلباء کو ڈاکٹر محمد عبدالمالک اور میاں محمد آصف نے خوش آمدید کہا اور تحریری مقابلہ جات کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے اردو مضمون نویسی مقابلہ کے فائنل رزلٹ کے مطابق گورنمنٹ زمیندار ہائی سکول گجرات کے طالبعلم سعد اللہ ولد شاہد ظفر نے پہلی،محمد قاسم ولد محمد اظہر کیتھڈرل سکول جلالپورجٹاں نے دوسری اور دانیال سیف ولد سیف اللہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر1جلالپورجٹاں نے بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گجرات (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنماسید الطاف الرحمن نے کہا ہے کہ جہلم میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے ۔ قرآن مجید کی حرمت سب چیزوں پر افضل ہے اور مسلمان قرآن پاک کی حرمت کیلئے ہمیشہ قربانی دیتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ قرآن کی حرمت کو برقرار رکھیں اور جن لوگوں نے جہلم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے اور کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ملک میں استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہو رہا ہے جو کہ نہایت ہی قابل ستائش امر ہے۔ انہوں نے 33 ویں سالانہ اہلحدیث کانفرنس کے انعقاد پر تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بھر پور سیکورٹی فراہم کی ہے۔ لیاقت علی بٹ’ طارق سلامت’ شیخ فیصل’ شیخ عامر’ ملک فیصل ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما اور چوہدری برادران کے قریبی ساتھی چوہدری محمد اسلم عرف اچھو پڈا کی والدہ وفات پاگئیں مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان میراں صاحب میں سپردخاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی سماجی عوامی مذہبی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل 26نومبر بروز جمعرات دس بجے امام بارگاہ محلہ نور پڈے مین پڑھا جائے گا جبکہ دعا ٹھیک گیارہ بجے ہو گی
گجرات (جی پی آئی) تھا نہ صدر جلالپور جٹاں کے گائوں ڈھلو غربی سے 65سالہ بوڑھے شخص محمد اقبال کی لاش ملی ہے پولیس نے نعشکو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے یاد رہے اس شخص کو الیکشن سے قبل نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا گزشتہ روز اس کی بوری بند لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہو ئی ہے ۔
گجرات (جی پی آئی) خواندگی میںاضافے سے ہرطرف علم وہنرکی بہاریںپھیل جائینگی۔ارض پاک کے ہرنوجوان کوتعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہوگی۔قوم کے نونہال تعلیم حاصل کرکے کل کاقیمتی سرمایہ ثابت ہونگے۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹرکالجزگجرات پروفیسرمحمدافضل نے پنجاب کالج کھا ریاںویلکم پارٹی کے موقع پرطلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنسپل کالج خالد محمودمرزانے کہا کہ اس بار تحصیل بھرمیںچار پوزیشن پنجاب کالج کے حصے میںآئیں۔پنجاب کاجوطالبعلم بورڈلیول پرپہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔اس کوکاراوردوسری پوزیشن والے کوتین لاکھ اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کودولا کھ روپے انعام دئے جائینگے۔انہوںنے کہا کہ ہماری ارض پاک لاکھوںجانوںکی قربا نیاںدیکرحاصل ہوئی اس کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اورپا کستان کاہرفردہرگزغافل نہیں۔طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرکے انسان دشمن کاموںاورکرپشن کے خلاف سوچ اپناکراپنی عملی زندگی شروع کرے ۔اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ رائے محمدنذیرکھرل ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاںشیخ محمدتوصیف اورمسعود احمدبھی موجودتھے۔طالبا ء وطا لبا ت نے مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کئے میڈم عائشہ کوبیسٹ ٹیچرآف ائیراورمیڈم سمیرابانوکواعلیٰ کارکردگی ایوارڈدئے گئے۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ایسا انتخابی نظام انتہائی ضروری ہے جو عوام کے اعتماد پر پورا اترتا ہوں۔ مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ انتخابی انتظامات میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروگرام کوارڈی نیٹر ”سدھار” محسن ریاض نے ایلیمنٹری کالج کچہری روڈمیں پبلک فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پبلک فورم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں DERG ممبران ‘ ضلعی الیکشن کمیشن کے نمائندگان’ مختلف این جی اوز کے نمائندگان موجود تھے۔ محسن ریاض نے کہا کہ اس پبلک فورم کا مقصد شرکاء کو انتخابی اصلاحات کی ضرورت اور اہمیت کے حوالہ سے آگاہ کرنا اور مہم میں ان کی شمولیت کو ضروری بنانا ہے۔ ڈسٹرکٹ کنوینئر علی ابرار جوڑا نے کہا کہ مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں میں پہلے ہی مستقبل کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ضروری انتخابی اصلاحات کے بارے میں اتفاق رائے موجود ہے۔ سدھار نے انتخابی اصلاحات کی اہمیت اور ضرورت کے حوالہ سے عوامی رائے قائم کرنے کیلئے پانچ اضلاع گجرات’ گوجرانوالہ’ حافظ آباد’ سیالکوٹ اور نارووال میں ایڈووکیسی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران نے اس موقع پر عوام کو انتخابی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا اور انتخابی قوانین پر روشنی ڈالی۔
گجرات (جی پی آئی) 21روز عدالتی حکم پر امیدوار کو بھائی سمیت اغواء کرنے ، تشدد کرنے ، دھاندلی کے ثبوت ضائع کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر، پریذائیڈنگ آفیسر ، اسسٹنٹ پریذائنڈنگ آفیسر ، ایچ او سمیت 24افراد کیخلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گجرات بار کے وکیل چوہدری فواد ایڈووکیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ، پرایذائنڈنگ آفیسر ، اسسنٹ پرایذائنڈنگ آفیسر ، ایس ایچ او اے سمیت 24اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر کردہ رٹ میں موقف اختیار کیا تھاکہ یونین کونسل 11کے فوارہ چوک میںقائم پولنگ اسٹیشن پر اُسکے چیئرمین کے امیدوار بھائی چوہدری فراز کو دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے پر اسسنٹ کمشنر میاں اقبا ل مظہر ، پرائذیڈنگ آفیسر نعیم ، اسسنٹ پریذائنڈنگ آفیسر احمد ، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویثرن شیراز چیمہ سمیت 20پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایادھمکیاں دیں اغواء کیا ، گاڑی کی چابی دیگر قیمتی اشیاء چھین لی تھیں جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ نے 7نومبر کو پولیس کو مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا تھا جس پرتھانہ اے ڈویثرن نے مقدمہ درج کرلیا یادرہے کہ چوہدری فواد کی جانب تھانہ اے ڈویثرن کے ایس ایچ او کیخلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج کرنے میں دیری کرنے پر بھی عدالت میںرٹ دائر ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار گجرات کے سیکرٹری آصف مسعود آصف نے کہا ہے کہ پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے خود عدالتی احکامات کو نذر انداز کر کے قانون شکنی کررہی ہے پولیس نے اپنا وطیرہ نہ بدلاتو حالات کی خرابی کی ذمہ داروہ خود ہونگے
گجرات (جی پی آئی) ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما میں بہتری کا باعث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر وومن ڈویلپمنٹ اینڈ بیت المال چوہدری امجد کلیر نے نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ سپورٹس فیسٹول کے دوران کیا۔ جو کہ پری سکول کے بچوں کے درمیان تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد شہزاد شفیق نقشبندی ‘ حافظ محمد طاہر اور انکی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جو کہ بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت کی فراہمی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔ ایسے ادارے جو کہ بچوں کی نشوونما میں بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس حافظ محمد طاہر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے بچوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم اچھے انداز میں حاصل کر سکیں۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی تاریخ اس بات کی غمازی ہے کہ اس نے ہمیشہ اچھے پراجیکٹ کو پروموٹ کیا ہے اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچے ہر میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں اور یہی محمد شہزاد شفیق نقشبندی کا ویژن ہے۔ اس سے قبل نیشنل چیمپئن جیولین تھرو بائو محمد شفیق نے مشعل جلا کر سپورٹس گالا کا افتتاح کیا ۔ بچوں نے خوبصورت انداز میں مارچ پاس کیا اور مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا اظہار کیا۔ اختتام پر چوہدری محمد امجد کلیر ‘ مسز شہزاد شفیق ‘ حافظ محمد طاہر’ مسز مہوش حامد ‘ مس نجف قریشی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ یہ شاندار تقریب مسز مہوش حامد کی بہترین کاوشیں کا نتیجہ ٹھہری۔
گجرات (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام 33 ویں سالانہ عظیم الشان اہل حدیث کانفرنس اختتام پذیر۔ کانفرنس کی صدارت ممتاز عالم دین سید الطاف الرحمن شاہ سابق مدرس مسجد نبوی ۖ نے کی۔ جبکہ خصوصی حضرت علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری’ حضرت علامہ محمد یوسف پسروری ‘ حافظ ضیاء الرحمن ضیائ’ حافظ محمد ابراہیم محمدی’ حافظ فیصل اشرف شیخ و دیگر نے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید ثناء اللہ شاہ رانیوال سیداں نے سرانجام دئیے۔ محمد منشاء قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے علماء کرام نے شرکت کی۔ جس کا اہتمام حضرت علامہ سید الطاف الرحمن شاہ نے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین وحید مراد مرزا’ سابق کونسلر لیاقت علی بٹ’ طارق سلامت’ و دیگر موجود تھے۔
گجرات (جی پی آئی) بزم جمیل پشاور کے زیر اہتمام یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں شیخ محمد ارشد کی رہائشگاہ پر عظیم الشان یوم مجدد الف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد مجددی نقشبندی شرقپوری نے کی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جن میں سید اقبال حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت لیونے بابا ، سید لیاقت حسین شاہ گیلانی سجادہ نشین حضرت شاہ قبول اولیاء ، سید شمشاد علی شاہ سجادہ نشین حضرت آخوند پنجو بابا ، حضرت خواجہ محمد سلیم جنیدی سجادہ نشین حضرت شیخ جنید پشاوری ، انجینئر سید محمد نعمان قادری ‘ علامہ سید زاہد اقبال شاہ ‘ صاحبزادہ محمد شہزاد شفیق نقشبندی’ سید شیر بادشاہ ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر معززین موجود تھے۔ نقابت کے فرائض محمد شاہد ودود قادری نے سرانجام دئیے۔ ہدیہ نعت سید محمد عثمان شاہ گجرات ‘ انعام اللہ ‘ غلام یاسین ‘ قاری فواد حسین’ سریر الدین ایوبی’ احمد حسین’ عابد نور اشرفی’ ملک ارسلان و دیگر نے پیش کیا۔ اس موقع پر لنگر کا وسیع انتظام تھا۔
گجرات (جی پی آئی) حضرت امام ربانی مجددی الف ثانی کی قربانیوں اور کوششوں سے آج برصغیر پاک و ہند میں اسلام اصل شکل میں موجود ہے۔ جب بھی کسی نے اسلام کی تعلیمات سے انحراف کیا اسی وقت اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں نے اسلام کی حفاظت کیلئے آواز بلند کی۔ بادشاہ اکبر نے اسلام کے خلاف جب اقدامات شروع کئے اور اپنے ”اکبری دین” کو متعارف کروایا۔ تو حضرت مجدد الف ثانی نے فوری طور پر اس کا راستہ روکا۔ اور مسلمانوں کو اسلام کی اصل تعلیمات سے آگاہ کیا۔ حضرت میاں محمد جمیل شرقپوری نے پاکستان میں حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے اور ملک بھرمیں مجدد الف ثانی تقریبات کا آغاز کیا۔ ملک میں فوری طور پر یوم مجدد الف ثانی کو قومی سطح پر منایا جائے اور ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی اسٹیٹ بنایا جائے۔ جو لوگ پاکستان کو سیکولر بنانا چاہتے ہیں ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد مجددی نقشبندی شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے پشاور میں عظیم الشان مجدد الف ثانی کانفرنس کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر سید محمد نعمان قادری نے کہا کہ ہم اہل سنت و الجماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور آج اس ملک میں سنیوں کے نام پر جو افراد سرگرم ہیں وہ اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پشاور میں ہر طرف نجدیت اور وہابیت کی یلغار ہے۔ دہشتگرد ملک کو نشانہ بنا رہے ہیں ان دہشتگردوں نے امریکہ کو پہلے افغانستان اور پاکستان کی راہ دکھائی اور پھر شام فلسطین کو نشانہ بنایا۔ اب وہ دیگر اسلامی ممالک کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ پختون غیرت مند قوم ہیں اور یہ کبھی بھی اپنے ملک میں کسی دوسرے کا قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا محمد ابوبکر قادری نے کہا کہ شام اور یمن والے عاشق رسول ۖ تھے اسی لئے انہیں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا۔ اب دہشتگرد پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہوں گے۔ حضرت مجد دالف ثانی کی تحریک ہمیں آج بھی اسلام کیلئے کٹ مرنے کا درس دیتی ہے شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری مجددی نے پاکستان میں حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات کو پروان چڑھانے کیلئے کام کیا اور ہمیں جذبہ دیا کہ ہم حضرت مجدد الف ثانی کی تحریک کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے شیخ محمد ارشد کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے شاندار پروگرام منعقد کیا ہے۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے زیر تعمیر میجر شبیر شریف شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ای ڈی اوز چوہدری اصغر، آصف میر، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ڈاکٹر زاہد تنویر ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر ہر صورت مقررہ تاریخ تک مکمل کی جائے جبکہ دسمبر کے آخر تک اس عظیم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کے لئے ڈاکٹرز و عملہ کی بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا اس مقصد کے لئے پوسٹییں مشتہر بھی کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی مقررہ معیاد کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لئے ٹھیکیدار لیبر کی تعداد میں اضافہ کرے اور نیز اس اہم ترین منصوبے میں اعلیٰ اور معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے انہوں نے واضع کیا کہ ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بلڈنگ کی خوبصورتی کیلئے اسکے اطراف میں گٹکا لگانے کا کام بھی فوری شروع کیا جائے ۔ ڈی او بلڈنگ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی پرانی بلڈنگ کی تزئین و آرائش کی جائے اور پینٹ بھی کروایا جائے۔ انہوں نے سی او بلدیہ کنجاہ کو ہدایت کی کہ مین روڈ پر صفائی کا انتظام بہتر بنایا جائے اور سڑک کے درمیان میں لگائے جانے والے پودوں کی نگرانی بھی کریں ۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کنگ چنن اور علی پور کی ٹیموں کے درمیان والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز شہباز شریف پارک میں ہوا۔ ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری رضا علی وڑائچ میچ کے مہمانان خصوصی تھے ،والی بال کے میچ میں کنگ چنن نے علی پور کو ہر ادیا اور نقد کیش اور ٹرافی جیت لی ،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور سٹی ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے ونر ٹیم کو نود کیش اور ٹرافی پیش کی جبکہ اے ڈی سی گجرات عرفان کاٹھیا اور وائس چیئر مین سی پی ایل سی الحاج مرزا امجد فاروق نے رنر ٹیم کو کیش انعام اور ٹرافی دی ،دوسری جانب کرکٹ کے میچ میں مین آف دی میچ کا ایورڈ سی پی ایل سی کے ممبر ملک شہباز اور امجد فاروق نے زیشان احمد کو کیش پرائز سے نوازا،اس موقع پر چوہدری ظہور الہی،محمد شہباز اقبال بٹ، ناصر شیر وڑائچ ،بلو گروپ،ساجد ورائچ، ندیم بٹ ڈی ایس او گجرات،ناصر جٹ،مرزا یونس،راجہ حبیب الرحمن،سمیت دیگر بھی موجود تھے
گجرات (جی پی آئی) ممبر ڈسڑکٹ امن کمیٹی گجرات اور اسپیشل پر سن لالہ جی سعید اقبال مرزا نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری عابد علی سے ملاقات کی اورمعذور افرادکیمسائل کے بارے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا اورآزاد کشمیر میں بھی معذور افراد کے لیے فوری رینپ بنوانے کا مطالبہ کیا ،جس چیف سیکرٹری آزاد کشمیر عابد علی نے لالہ جی سعید اقبال مرزا کی جانب سے معذور افراد کے مسائل کو فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی جس لالہ جی نے چیف سیکرٹری کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی محمد انور شیخ نے ایک بیان میں الحاج مرزا امجد فاروق کو سی پی سی ایل گجرات کا وائس چیئر مین ملک شہباز احمد کو سی پی سی ایل گجرات کا ممبر نامزد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک شہباز کا سی پی سی ایل ممبر بننا ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا اعتراف ہے وہ بطور ممبر سی پی سی ایل گجرات میں جرائم کے خاتمہ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے
گجرات (جی پی آئی) فرقہ بندیوں نے اسلام کو بے حد نقصان پہنچایا ہے۔ آج مسلمان ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرتے ۔ ایک دوسرے کی مساجد میں نماز پڑھنے سے گریزاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین سید الطاف الرحمن 33ویں سالانہ عظیم الشان اہل حدیث کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو صرف اور صرف محبت ‘ پیار اور کلمہ طیبہ کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کی حرمت کے احترام کا حکم دیا ہے۔ اور انسان کی اپنی جگہ پر بہت اہمیت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنا چاہئے۔ ایکدوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہئے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان صرف اور صرف محبت اور پیار کا درس دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو حضرت آدم علیہ السلام کا بیٹا پیدا کیا اور بحیثیت اولاد آدم ہر انسان کی تقویم واجب ہے۔ ہم اس وقت تک سرخرو نہیں ہو سکتے جب تک ہم احترام آدمیت کا خیال نہ رکھیں۔ 33 ویں سالانہ عظیم الشان کانفرنس کا ایجنڈا صرف یہ ہے کہ اسلام کی صحیح تعلیمات کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مختلف فتنے سر اٹھا رہے ہیں۔ سب سے بڑا فتنہ ، فتنہ شہبات ہے اور دوسرا بڑا فتنہ فتنہ شہوت ہے۔ پہلے آدمی برے کاموں کیلئے گھر میں جھوٹ بول کر سینما گھروں اور دیگر جگہوں پر چھپ چھپا کر جاتا تھا مگر اب میڈیا کی وجہ سے ہر بچے کے پاس یہ چیزیں عام ہیں۔ موبائل کی ایک کلک پر یہ چیزیں سامنے آ جاتی ہیں۔ ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم اس یلغار کو روکیں اور ان بچوں کو سیدھی راہ دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر ہم اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ علامہ محمد یوسف پسروری نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث کا پیغام محبت ہے۔ اور مسلمانوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا ہے۔ حضرت علامہ سی دالطاف الرحمن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اس عظیم الشان پروگرام کے ذریعے لوگوں کو پیغام نبی ۖ پہنچانے کا موقع فراہم کیا۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محمو دالحسن بخاری قادری حسنی و الحسینی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی علامہ فیض الحسن تھے۔ اس موقع پر صوفی محمد احسان قادری ‘ صوفی سائیں مشتاق مستانہ’ محمد ایوب قادری’ صوفی صابر حسین’ قاری شفقت اللہ قادری و دیگرنے ہدیہ نعت پیش کیا۔ علامہ مظفر حسین نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ حاضرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام تھا۔
گجرات (جی پی آئی) ایک قدم آگے ، گجرات کے ہونہار طلباء و طالبات انجینئر ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے گجرات میں سہولیات میسر۔ فاران کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گجرات میں سول ‘ BSC انجینئرنگ ٹیکنالوجی’ اور BSC الیکٹریکل و میکینکل کی کلاسز کا اجراء ہو گیا۔ اب فاران کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے ہی تمام شعبہ جات میں سہولیات میسر آئیں گی۔ یہ ضلع گجرات کا واحد ادارہ ہے جس میں یہ سہولیات میسر کی گئی ہیں۔ نہایت ہی کم فیسز میں یہ سہولت مہیا کی گئی ہیں۔