بھمبر کی خبریں 6/12/2014

مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر و سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر و سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے تحریک آزادی کشمیر ، ریاستی تشخص ، عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کیلئے مسلم کانفرنس کی گراں قدر خدمات ہیں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کشمیریوں کے قومی تشخص عزت و وقار اور ڈویلپمنٹ کیلئے ریاستی جماعتوں کا مضبوط ہونا اشد ضروری ہے غیر ریاستی جماعتوں کے حشر سے سبق سیکھنا چاہیے پیپلز پارٹی کی حکومت نے لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے مسلم کانفرنس کی حکومت کے دور کے ترقیابی منصوبے ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے سینئر صحافیوںسے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت کشمیریوں کے قومی تشخص کی علامت ہے ریاستی جماعت ہونے کے حوالے سے مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی کشمیر ، کشمیریوں کے قومی عزت و وقار اور آزاد خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں آزاد کشمیر کے عوام رواداری ، تعمیر و ترقی کی سیاست کو پسند کرتے ہیں مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ، عوامی مسائل کو حل کرنے اور ریاستی عوام کی عزت و وقار میں اضافے کی سیاست میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام مسلم کانفرنس کو پسند کرتے ہیں اور جوق در جوق مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں آئندہ الیکشن میں اصل مقابلہ ریاستی اور غیر ریاستی جماعتوں کے درمیان ہو گا جن میں مسلم کانفرنس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں نے آزاد کشمیر کی سیاست کو گندا کر دیا ہے کشمیریوں کے قومی تشخص اور عزت و وقار کو بری طرح مجروح کیا ہے آج کشمیر کے اندر جو حشر غیر ریاستی جماعتوں کا ہو رہا ہے ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے آزادی کے بیس کیمپ میں لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ریاستی وسائل کو زرداری ہائوس کی خوشامدی اور ضرورتوں کو پورا کرنے پر لگایا جا رہا ہے آزاد کشمیر کے اندر کرپشن اور لوٹ مار میں مسلم لیگ نون بھی برابر کی شریک ہے مسلم لیگ نون اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر میں خاص طور پر اور بالخصوص حلقہ برنالہ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کوئی ڈویلپمنٹ نہ کروائی ہے عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوا ہے مسلم کانفرنس کے دور کے منصوبے ابھی تک مکمل نہ ہوئے ہیں بھمبر تا کوٹ جیمل اور بھمبر تا سماہنی روڈ کی تعمیر کے منصوبے مسلم کانفرنس کی حکومت کے دور کے ہیں جو ابھی تک مکمل نہ ہوئے ہیں بڑھنگ سے موئیل تک 28 کلو میٹر روڈ پختہ کرنے کا ٹھیکہ ہوا تھا جو 20 کلومیٹر مکمل ہوا جبکہ 8 کلو میٹر بقایا ہے اس کی تعمیر کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائینگے انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اور مسلم کانفرنس کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے 10 دسمبر کو مسلم کانفرنس مسلح افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پورے آزاد کشمیر میں ریلیاں نکالے گی جبکہ 18 دسمبر کو رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی نہایت عقیدت و احترام ، جوش اور ولولے کے ساتھ منائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے منخرفین کا بھمبر میں سیاسی شو بری طرح فلاپ ہو گیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے منخرفین کا بھمبر میں سیاسی شو بری طرح فلاپ ہو گیا سماہنی ، برنالہ اور میرپور کھڑی سے لوگوں کو لانے کے باوجود 500 افراد اکھٹے نہ ہو سکے جن میں اکثریت مسلم لیگ نون کی تھی پیپلز پارٹی سے دغا کرنے والوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا انداز ہ ہو گیا ہے پیپلز پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام ہمیشہ برا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر ، ضلعی صدر PYO چوہدری صابر حسین نے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام با شعور ہیں اور بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو خوب جان چکے ہیں بھمبر میں پیپلز پارٹی کے منخرفین کی دعوت پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھمبر آمد اور جلسہ بری طرح ناکام ہوا ہے جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بھمبر کے تینوں حلقوں برنالہ ، سماہنی ، بھمبر اور میرپور کھڑی سے لوگوں کو لانے کے باوجود 500 افراد اکھٹے نہ ہو سکے جس میں اکثریت مسلم لیگ نون اور سکول کے بچوں کی تھی انہوں نے کہا کہ بیرسٹر کے شو فلاپ ہونے کی بنیادی وجہ گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سے دغا کرنے والے میزبان تھے گذشتہ الیکشن میں انکے چہرے سے رنگین نقاب اتر چکا ہے انہوں نے کہا کہ جلسہ کے بعد اور پیپلز پارٹی کے منخرفین کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو گیا مقامی سیاستدانوں کو بھی انکی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہے اب وہ بھی انکی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے کہ جس نے بھی پیپلز پارٹی سے بے وفائی کی اس کا انجام اور حشر برا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع بھمبر میں 12 روزہ قومی خسرہ مہم کا افتتاح وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھمبر میں 12 روزہ قومی خسرہ مہم کا افتتاح وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ملک بھر ک طرح ضلع بھمبر میں 8 دسمبر سے 20 دسمبر تک 12 روزہ خسرہ سے بچائو کی قومی خسرہ مہم شروع ہو رہی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں سکول کے بچوں کو قطرے پلا کر کیا افتتاحی تقریب میں DHO ڈاکٹر طارق محمود چوہدری، ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر محبوب ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر طارق شاکر نے بھی بچوں کو قطرے پلائے جبکہ تقریب میں ڈاکٹر ناصڑ اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین، ڈاکٹر اظہر اقبال، ڈاکٹر عمیر فاضل، ڈاکٹر عدیل افضل، ڈاکٹر عمران صدیق، ڈاکٹر اقدس گوندل، ڈاکٹر نعیم اسلم، ڈاکٹر ضیاء الحق، راجہ محمد افضلہ، راجہ محمد قیوم، شیخ محمد صادق، عتیق الرحمن ، پروفیسر اصغر شاد، ڈاکٹر عبدالرزاق، توفیق احمد، ریاض احمد، میجر (ر) محمد صدیق، چوہدری محمد رشید، شیراز مشتاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حلقہ برنالہ سے عبدالمالک اعوان کا آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان نیک شگون ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حلقہ برنالہ سے عبدالمالک اعوان کا آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان نیک شگون ہے عبدالمالک اعوان کی آمد برنالہ میں تبدیلی کی ہوا کا اشارہ ہے برنالہ کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے نا اہل قیادت اور وڈیرہ شاہی کے ہاتھوں یرغمال تھی اور اپنے حقوق کی خاطر سر اٹھانے والوں کا سر کچل کر رکھ دیا جاتا تھا برنالہ کی اعوان برادری سمیت دیگر برادریاں ایک ہی دھارے میں شامل ہو کر آمدہ الیکشن میں عبدالمالک اعوان کی بھر پور سپورٹ کر کے علاقے میں تبدیلی بنیاد رکھ کر برنالہ کی تقدیر بدل دیں ان خیالات کا اظہار ملک محمد لطیف، ملک بشیر احمد، ملک عطا محمد، ملک فضل احمد، ملک شریف اعوان، ملک خالد اعوان نے اپنے مشترکہ میں بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اعوام برادری تحصیل برنالہ کے اندر نمایاں حیثیت رکھتی ہے برنالہ میں اعوان برادری کے متفقہ فیصلے کے بعد ملک عبدالمالک اعوان کی طرف سے الیکشن لڑنے کا اعلان برنالہ میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے عبدالمالک اعوان صرف اعوان برادری نہیں بلکہ برنالہ کی دیگر برادریوں اور برنالہ کی مظلوم عوام کا نمائندہ ہے ملک عبدالمالک اعوان کی طرف سے تمام برادریوں اور طبقوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ برنالہ کے اندر عرصہ دراز سے امپورٹڈ سیاسی قیادت کے علاوہ مقامی چشم پوشی سیاسی ٹولے نے ملکر برنالہ کے عوام کا استحصال شروع کر رکھا تھا تعمیر و ترقی جو کہ علاقے کے لوگوں کا حق تھا چھین لی گئی تھی اور تعمیر و ترقی پسند و ناپسند کی بنیاد پر صرف حواریوں کو نوازنے تک محدود تھی اب مالک اعوان کی طرف سے برنالہ کے عوام کی نمائندگی کرنے کا اعلان نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ برنالہ پر کئی برسوں سے مسلط مفاداتی ٹولے کی اجارہ داری ختم ہونے کی نوید ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں برنالہ سے تعلق رکھنے والی گجر، جرال، جاٹ، راجپوت اور اعوان برادری کا متفقہ امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان ہو گا عبدالمالک اعوان کے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد برنالہ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے جو آئندہ طوفان کا روپ دھار کر بڑے بڑے برج الٹ کر رکھ دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف ملک کے اندر کرپشن ، لوٹ مار اور استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ملک کے اندر کرپشن ، لوٹ مار اور استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ملک سے کرپشن ، بے رو زگاری ، لوڈ شیڈنگ اور فرسودہ نظام کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رہے گی 18 دسمبر کو آزاد کشمیر میں بھی پہیہ جام کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری اسامہ شوکت نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان گذشتہ 67 سالوں سے عوام کو لوٹنے والے حکمرانوں اور استحصالی قوتوں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف آواز بلند کی ہے جس پر پاکستان کے عوام نے لبیک کہتے ہوئے تحریک انصاف کے قافلے میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں آزاد کشمیر کے اندر بھی تحریک انصاف کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جلد پورے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا بول بالا ہو گا اور آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئیگی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کی کال پر پاکستان کی طرح 18 دسمبر کو آزاد کشمیر میں بھی مکمل پہیہ جام کرینگے۔

News

News