عظمت ولایت کانفرنس میں وطن کے با وفا بیٹوں نے طالبان سے مذاکرات کے خلاف فیصلہ سنا دیا، علامہ حسن ظفر نقوی
Posted on October 29, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ عظمت ولایت کانفرنس میں وطن عزیز کے با وفا بیٹوں اور دہشت گردی کا شکار شہداء کے خانوادوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے طالبان سے مذاکرات کے خلاف فیصلہ سنا دیا، ریاست کے ذمہ داران اپنی بزدلی کو حکمت کا نام دے کر شہداء کے خون سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت ولایت کانفرنس کی عظیم الشان کامیابی کے بعد کراچی ڈویژن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج بانیان پاکستان کی اولادیں میدان عمل میں وارد ہوچکی ہیں اور انشاء اللہ کسی کو بھی ملکی سالمیت کا سودا نہیں کرنے دیں گے، اگر ریاست کے ذمہ داران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کے عوام کی امیدوں کے بر خلاف فیصلہ کریں گے توانہیں جان لینا چاہیئے کہ محب وطن عوام وطن کا دفاع کرنے کیلئے دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے والی جماعتوں کو شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com