بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس 9 دسمبر کو ہو گی، اے ٹی آئی

اسلام آباد : انجمن طلباء اسلام کے رہنما شہیر سیالوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبا ء اسلام کے زیر اہتمام مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس ٩ دسمبر کو اسلام آباد پریس کلب میں منعقد کی جائے گی۔

اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے نوجوان طلباء شرکت کریں گے۔ مشعل یاسین ملک ، فلسطینی سفیرولید ابو علی، ائیر مارشل ریٹائرڈ شائد لطیف، جنرل ریٹائرڈ حمید گل ، خرم نواز گنڈا پور،ڈاکٹر حمزہ مصطفائی،احمد قریشی، سید ضیاء النور شاہ، چوہدری طاہر ، وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

شہیر سیالوی نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے لیئے آواز بلند کی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا بڑھ چڑھ کراپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

Muslim Unity Conference

Muslim Unity Conference

Muslim Unity Conference

Muslim Unity Conference

media cell ATI
0308-5680457
Shaheer Sialvi