پیپلزپارٹی ایک صوبے کی جماعت بن گئی: ناہید خان صفدر

PPP

PPP

لاہور (جیوڈیسک) بے نظیر شہید کی سابق پولیٹکل سیکرٹری ناہید خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر صفدر عباسی نے آصف علی زرداری پر پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ہی پیپلز پارٹی کی قیادت سے الگ ہو جائیں کیونکہ ان کی وجہ سے پارٹی کا ملک بھر میں 35 فیصد کا ووٹ بینک کم ہو کر 15 فیصد تک رہ گیا ہے، پنجاب کا ووٹ بینک صرف 8 فیصد، کے پی کے 4 فیصد اور بلوچستان میں صرف دو کونسلر رہ گئے ہیں، پارٹی ایک صوبے کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت روڈ پر سردار حر بخاری کی رہائش گاہ پر ساجدہ میر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 22 اکتوبر کو ایوان اقبال میں ورکر کنونشن منعقد کریں گے، پارٹی ایک خاندان کی جاگیر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو اپنی والدہ کی سوچ کو آگے لیکر چلنا ہو گا۔