سیاست نہیں انسانی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،عبدالرحمن مکی

Abdur Rehman Makki

Abdur Rehman Makki

پنگریو (جیوڈیسک) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے نائب امیر پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ ووٹ کی سیاست کے بجائے انسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے سب کو ایک لڑی میں پرونا چاہتے ہیں، غیر ملکی ادارے ہماری فلاحی سرگرمیوں سے خوفزدہ ہیں، ان کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹھی میں فلاح انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں لیکن تھر کے ہندو خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ،ہم زبردستی مذہب کی تبدیلی کے قائل نہیں مگر انسانیت کی خدمت کو اسلامی فریضہ سمجھتے ہیں،جماعۃ الدعوۃ شدت اور انتہا پسندی پر یقین نہیں رکھتی، ہم غیر مسلموں کی عزت و آبرو کا تحفظ مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں مذہبی جماعتوں کی رفاہی خدمات کی بدولت ہندو بھی ہمارا احترام کرتے ہیں

کانفرنس سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، جماعت اسلامی کے رہنما میر محمد بلیدی اور جمعیت علمائے اسلام( ف) کے رہنما مفتی آدم سمیت دیگر مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ،کانفرنس میں ہندوؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔